خیرپور ، دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں لاکھوں روپے کا سامان لوٹ لیاگیا

جمعہ 31 اکتوبر 2014 14:27

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) خیرپور کے میر علی بازار محلے میں دن دھاڑے ڈکیتی کی واردات میں لاکھوں روپے کا سامان لوٹ لیا گیا‘ پولیس کا رپورٹ درج کرنے سے انکار۔

(جاری ہے)

اے سیکشن تھانے کی حدود میر علی بازار میں ملزم عامر فیصل چانڈیو اور اس کی بیوی حاجرہ چانڈیو نے اپنی پھوپھی غلام زہری چانڈیو کے ہاتھ پیر رسی سے باندھ کر ایک کمرے میں بند کردیا جس کے بعد وہ گھر میں رکھا سامان اور موٹر سائیکل لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اہل محلہ نے آکر اسے آزاد کرایا۔ متاثرہ خاتون رپورٹ درج کرانے تھانے پہنچی تو پولیس نے رپورٹ درج کرنے سے انکار کردیا۔ خاتون نی میڈیا کے ذریعے حکام بالا سے چوری شدہ سامان واپس کرانے اور ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں