خیرپور کی عدالت کے حکم پر پیر گوٹھ تھانے پر چھاپہ

جمعرات 6 نومبر 2014 13:05

خیرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء) خیرپور کی عدالت کے حکم پر پیر گوٹھ تھانے پر چھاپہ‘ قبل ازوقت اطلاع پر پولیس نے بلاجواز قید خواتین کو تھانے سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

سیشن جج خیرپور عبدالحمید قریشی کی عدالت نے ریحان مری کی درخواست پر 2 خواتین وریل زوجہ شوکت علی مری اور جبن زوجہ ہدیات علی مری کو پیر گوٹھ تھانے سے بازیاب کرنے کا حکم دیا۔ ایڈ کمشنر منظور شیخ نے عدالتی عملے کے ہمراہ پیر گوٹھ تھانے پر چھاپہ مارا تو اس سے قبل ہی پولیس نی خواتین کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔ درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ پولیس نے ان کی 2 خواتین کو بلاجواز تھانے میں قید کر رکھا ہے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں