خواہش اور دعا ہے قائم علی شاہ ہی سندھ کے وزیر اعلیٰ رہیں، منظور وسان

ہفتہ 8 نومبر 2014 21:38

خیرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) صوبائی برائے جیل خانہ جات واینٹی کرپشن منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ ان کی خواہش اور دعا ہے کہ سید قائم علی شاہ ہی سندھ کے وزیر اعلیٰ رہیں، تاہم مستقبل کا اختیار اعلیٰ قیادت کے ہاتھوں میں ہے، اپنی رہائشگاہ گوٹھ نواب وسان میں میڈیا سے گفتگو میں انہو ں نے مزید کہا کہ پارٹی کے لیے ان کی قربانیاں عیاں ہیں آئندہ بھی قربانی دینے کے لیے تیار ہوں، تھرپار کر میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 برسوں کے مقابلے میں ا مسال قحط کی صورتحال ابتر ہے، لاپرواہی اور غفلت میں سرکاری ملازمین کے ساتھ مقامی لوگ بھی ذمہ دار ہیں، تھرپار کر کے بارے میں رپورٹ مرتب کی جارہی ہے مکمل ہونے پر ہی منظر عام پر لائی جائیگی، میڈیا پر جاری ہونے والی رپورٹ میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں