پاکستان میں عام انتخابات 2013ء پرامن طریقے سے منعقد ہوئے،جاپانی قونصل جنرل
منگل 11 نومبر 2014 17:15
خیرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء) کراچی میں تعینات جاپان کے قونصل جنرل اکیرہ اوچی نے کہا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات 2013ء پرامن طریقے سے منعقد ہوئے اور حکومت کے انتقال اقتدار کا مرحلہ جمہوری طریقہ سے روبہ عمل میں آیا، جاپان نے پاکستان کے عام انتخابات 2013ء میں اپنا مشن بھیجا تھا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے دورے کے دوران شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے طلبہ و طالبات کو جاپان کی سفارت کاری اور اس کے بین الاقوامی اعانت کے موضوع پر ایک تفصیلی لیکچر کے دوران کیا۔
قونصل جنرل اکیرہ اوچی نے کہا کہ جاپان ہمیشہ جمہوری قوتوں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ لیکچر دیتے ہوئے جاپانی قونصل جنرل نے پاکستان اور جاپان کے باہمی روابط پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے تعلقات ہمیشہ سے ہی برادرانہ رہے ہیں، پاکستان اور جاپان نے اپریل 1952ء میں اپنے سفارتی تعلقات کا آغاز کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جاپان کی موجودہ پالیسی بین الاقوامی امن پر مربوط ہے، جاپان دوسری جنگ عظیم کے بعد امن سے محبت کرنے والا ملک رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہی وجوہات کی بنا پر جاپان عالمی برادری میں امن پسند ملک کے طور پر جانا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے جاپان کی خدمات قابل ذکر ہیں۔ 1954ء سے اب تک جاپان نے آفیشل ڈیولپمنٹ اسسٹنس (او ڈی اے) کے تحت پاکستان کی تعلیم، صحت، ماحولیات، واٹر سپلائی، زراعت، ٹرانسپورٹیشن اور انفرااسٹرکچر کے میدان میں قرض فراہم کئے ہیں جن کی مالیت سال 2012ء تک 6.67 بلین امریکی ڈالرز ہے۔ آکیرہ آچی نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان قدرتی وسائل کوئلے اور کاپر کے ساتھ ساتھ افرادی قوت کا حامل ملک ہے، یہ قوت پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم نہایت ضروری ہے۔ جاپان کے قونصل جنرل نے کہا کہ شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی خیرپور کے طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کیلئے جاپان میں مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ پرووائیس چانسلر شکارپور کیمپس پروفیسر ڈاکٹر لطف اللہ منگی سربراہ شعبہ بین الاقوامی تعلقات پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید چانڈیو نے مہمان مقرر اور اساتذہ کا لیکچر پروگرام میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر قونصل جنرل نے طلبہ و طالبات کے سوالات بھی کے جوابات دیئے۔ علاوہ ازیں قونصل جنرل نے یونیورسٹی میں قائم آرکیالاجی اور ایتھروپولاجی میوزیم کا دورہ کیا اور سندھ اور پاکستان کے آثار قدیمہ میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ لیکچر پروگرام میں قونصل برائے کلچرل اور پبلک افیئرز جاپانی قونصل ہیروکو سوچیا، پروفیسر مونس ایاز شیخ، امددا حسین چانڈیو، غلام مصطفےٰ بلیدی، سرفراز علی کوریجو، عشرت علی میرانی، لیاقت علی چانڈیو، اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیر پور، زمیں کے عالمی دن کے حوالے سےگورنمنٹ پرائمری سکول میں تقریب
خیرپورمیں حفاظتی ٹیکوں کا ہفتہ ، آگاہی واک کا اہتمام
خیرپور میرس کے نواحی علاقے کے مکینوں کا پولیس اور بھائیوں کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف احتجاج
خیرپور پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈائون جاری، مزید 14 ملزمان گرفتار
صندوق سے 3بچوں کی لاشیں برآمدگی کیس میں پش رفت، 3ملزمان گرفتار ،7زیر حراست
صندوق سے 3 بچوں کی لاشیں برآمدگی کیس میں پش رفت،3 ملزمان گرفتار 7 زیرِ حراست
صندوق سے 3 بچوں کی لاشیں برآمدگی کیس میں پش رفت: 3 ملزمان گرفتار 7 زیرِ حراست
خیرپور میں صندوق سے بچوں کی لاشیں ملنے کے کیس میں مزید پیش رفت،3ملزمان گرفتار
خیرپور میں 3بچوں کی لاشیں ملنے کا مقدمہ درج، خاتون سمیت 4قریبی رشتے دارنامزد
بچوں کو دشمنی میں قتل کیا گیا، صندوق سے 3 بچوں کی لاشیں ملنے کا مقدمہ درج
خیرپور، صندوق سے ملنے والی 3 بچوں کی لاشوں کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی
تینوں بچوں کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ، بچوں کے منہ سے خون بھی نکلا، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف
خیرپور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا گجرات میں عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
لڑکے اورلڑکی کی کم ازکم شادی کی عمر 18سال قرار ، چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مظفر گڑھ میں شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
پولیس نے چارملزمان کوگرفتارکرکے 38 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد، 30 اپریل کو پیشی کا نوٹس جاری
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند