خیرپور ٹریفک حادثے کی تحقیقات کے سلسلے میں جنرل منیجر این ایچ اے سکھر سمیت تین ملازمین معطل

جمعرات 13 نومبر 2014 22:33

خیرپور ٹریفک حادثے کی تحقیقات کے سلسلے میں جنرل منیجر این ایچ اے سکھر سمیت تین ملازمین معطل

خیرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) خیرپور میں ہونے والے ٹریفک حادثہ کی تحقیقات کے سلسلے میں جنرل منیجر، نیشنل ہائی وے اتھارٹی سکھر مکیش کمار سمیت تین ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین کو سانحے کی ابتدائی تحقیقات کے نتیجے میں معطل کیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تفصیلی تحقیقات کے لئے انکوائری ٹیم آج (جمعہ) خیرپور ٹھیڑی بائی پاس پہنچے گی۔ خیرپور میں ہونے والے ٹرک اور بس کے تصادم کے نتیجے میں 55 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل پیش آنے والا حادثہ سڑک پر موجود گڑھوں کی بروقت مرمت نہ ہونے اور انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا تھا۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں