خیرپور حادثے کی تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس

این ایچ اے کی جی ایم کے نہ پہنچنے پر خیرپور پولیس نے مشنری تحویل میں لے لی

منگل 18 نومبر 2014 14:38

خیرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) خیرپور حادثے کی تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس این ایچ اے کی جی ایم کے نہ پہنچنے پر خیرپور پولیس نے مشنری تحویل میں لے لی‘ ببرلو تا رانی پور ہائی وے کے کام میں مزید تاخیر کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کی 11 تاریخ کو خیرپور قومی شاہراہ پر ہونے والے المناک حادثے جس میں 59 سے زائد جانیں ضائع ہوئیں کی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس اے ایس پی خیرپور مسعود بنگش کے آفس میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی ایس پی پیر علی شاہ سمیت اے بی اور سی سیکسن تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اس موقع پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے جنرل منیجر کا تین گھنٹے تک انتظار کیا گیا لیکن وہ نہ پہنچے اور نہ ہی کسی کو بھیجا جس کے بعد تحقیقاتی کمیٹی نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی تمام مشینری تحویل میں لے لی جس کے باعث ببرلو رانی پور شاہراہ کی مرمت کا کام مزید تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں