خیرپور ،نامعلوم نوجوان ٹرین سے گر کر جاں بحق‘ شناخت نہ ہونے پر تدفین کردی گئی

جمعرات 4 دسمبر 2014 13:29

خیرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) نامعلوم نوجوان ٹرین سے گر کر جاں بحق‘ شناخت نہ ہونے پر تدفین کردی گئی۔ خیرپور کے قریب ریلوے لائن پر روہڑی کی طرف جانے والی ٹرین سے گر کر نامعلوم نوجوان جاں بحق ہوگیا‘ شناخت نہ ہونیپر پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد تدفین کیلئے الفاروق اسکاؤٹس خیرپور کے لیڈر عبدالواحد پٹھان کے سپرد کردیا۔

(جاری ہے)

تجہیز وتکفین مقامی قبرستان میں کردی گئی ہے۔ اسکاؤٹس کے مطابق متوفی کی عمر تقریباً 20 سال‘ رنگ سانولا جبکہ جسم پر سفید رنگ کا لباس تھا دوسری جانب ٹنڈو مستی پولیس کو ایک کچلی ہوئی نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جسے نامعلوم گاڑی کچل کر فرار ہوگئے‘ لاش مردہ خانے میں شناخت کیلئے رکھی ہے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں