ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو شہید کرنے کے واقعہ کے خلاف خیرپور میں احتجاجی ریلی

ہفتہ 6 دسمبر 2014 13:09

خیرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) سکھر کی مسجد میں جے یو آئی کے صوبائی رہنما سابق سینیٹر ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو شہید کرنے کے واقعہ کے خلاف خیرپور میں جمعیت علمائے اسلام نے جامع حمادیہ سے فاروق اعظم چوک تک مولانا میر محمد ہنجراہ‘ مفتی اصغر علی آرائیں‘ مولانا عبداللہ عباس کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی خیرپور کے رہنماؤں نے کہا کہ ڈاکٹر خالد محمود کو ایک گہری سازش کے تحت شہید کیا گیا‘ ڈاکٹر خالد محمود نے ہمیشہ جرات کے ساتھ حق کی بات کی اور تادم مرگ دین کی خدمت میں زندگی گزاری‘ ان کا خلا پورا نہیں ہوسکتا۔

مقررین نے قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ابھی تک مولانا فضل الرحمن پر حملے کے ملزمان کو بھی گرفتار نہیں کرسکی‘ یہ انتہائی افسوس ناک صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت نے حکم دیا تو ہزاروں کارکن اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں