خیرپور پولیس کا بدنام اشتہاری ملزم گرفتار کرنے کا دعویٰ

جمعرات 11 دسمبر 2014 13:36

خیرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء) خیرپور پولیس کا بدنام اشتہاری ملزم گرفتار کرنے کا دعویٰ‘ فنکشنل لیگ کے کارکن کے قتل میں ملوث ہے‘ ایس ایس پی خیرپور۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی خیرپور نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے بدنام وخطرناک اشتہاری ملزم واحد بخش عرف واحد رند کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم پولیس کو کافی عرصے سے مطلوب تھا‘ اس پر فنکشنل لیگ کے کارکن عبدالوہاب موریجو کے قتل سمیت متعدد مقدمات درج ہیں‘ ملزم کو سخت جدوجہد کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں