خیرپور: ٹریلر اور بس میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی،5 کی حالت تشویشناک

جمعہ 12 دسمبر 2014 12:50

خیرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2014ء خیرپور میں قومی شاہراہ پر ٹریلر اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تحصیل گمبٹ میں قومی شاہراہ پر کراچی سے لاہور جانے والی نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی مسافر بس مخالف سمت سے ا?نے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ جس کے باعث 3 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو خیر پور اور تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال گمبٹ منتقل کردیا۔ جہاں 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں