خیرپور پولیس نے تاجر کے بیٹے کے اغواء وتشدد میں ملوث ملزم کو کراچی سے گرفتار کرلیا

جمعہ 12 دسمبر 2014 15:20

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2014ء) خیرپور پولیس نے خیرپور کے تاجر کے بیٹے کے اغواء وتشدد میں ملوث ملزم کو کراچی سے گرفتار کرلیا‘ خیرپور کی عدالت میں پیش‘ تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیرپور میں آئرن اسٹور کے تاجر عبدالحق شیخ کے بیٹے خلیل شیخ کو اغواء وتشدد کرنے کے واقعہ کے مقدمے میں ملوث خیرپور کے رہائشی ملزم صداقت موریجو کو ساتھی سمیت کراچی کے ایک علاقے میں چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔ ملزمان کو شاہ لطیف تھانے کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کرایا۔ عدالت نے تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں