خیر پور،مسافر کوچ اورٹرالر میں تصادم ،، جاں بحق ٹرالر ڈرائیور کی میت میانوالی پہنچادی گئی

ہفتہ 13 دسمبر 2014 21:57

خیر پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) گذشتہ روزقومی شاہراہ خیر پور کے مسافر کوچ اورٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ٹرالر ڈرائیور محبت خان نیازی کی میت میانوالی اورتنویر علی بھٹی کی میت رحیم یارخان پہنچادی گئیں جبکہ زخمیوں میں شبانہ،سرور خاتون،مسمات صغری،انتظارعلی،ظفراللہ،محمدکامران،محمد اقبال،سید مرتضی علی،سردار علی،محمد ارشد،عبدالحمید ذوالفقار ،یاسین ،منورحسین ،محمد طارق کو اسپتال اورایک زخمی کولاڑکانہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں