خیرپور ،سینئر صحافی غلام قادر سومرو کے بڑے بھائی استاد غلام سرور سومرو کو تاحال پولیس بازیاب نہ کراسکی

منگل 16 دسمبر 2014 14:37

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 دسمبر 2014ء) ایک ماہ قبل گمبٹ سے خیرپور آتے ہوئے اغوا ہونے والے سینئر صحافی غلام قادر سومرو کے بڑے بھائی استاد غلام سرور سومرو کو تاحال پولیس بازیاب نہیں کراسکی ہے اور نہ ہی بااثر شخصیات سے رابطے کسی کام آسکے۔

(جاری ہے)

موی استاد کی کی والدہ کی حالت بیٹے کی جدائی سے خراب ہے‘ صحافیوں رشید احمد شیخ‘ شفیق شر‘ صوفی اسحق‘ شجاعت صدیقی‘ شاہنواز کلہوڑو‘ خان محمد سولنگی‘ ثٰاقب منگی‘ دین محمد کلہوڑو ودیگر نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے اپیل کی کہ مغوی کی بازیابی کیلئے سنجیدگی سے کوششیں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں