پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ بیروزگاری ختم کرنے کی کوشش کی ہے، نفیسہ شاہ

پیر 29 دسمبر 2014 13:37

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ بیروزگاری ختم کرنے کی کوشش کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سچل آڈیٹوریم خیرپور میں محکمہ تعلیم وخواندگی کے جونیئر اسکول ٹیچر (جے ایس ٹی) پرائمری اسکول ٹیچرز (PST) کے امیدواروں کو پوسٹنگ آرڈر اور آفر آرڈر کی تقسیم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ہمیشہ تعلیم وصحت کے شعبوں میں بہتری لانے کیلئے زیادہ سے زیادہ کوششیں کی ہیں اور معاشی وسماجی ترقی کیلئے بھی کام کیا ہے۔ وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی سربراہی میں نہ صرف خیرپور بلکہ صوبے بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیرپور اسکالرشپ کے تحت ذہین طلباء اور غریب طلباء کو ٹیبلٹ کمپیوٹر دیئے جائیں گے تاکہ ان کی شخصیت اور تعلیم میں نکھار پیدا ہو۔ اساتذہ کو چاہئے کہ کاپی کلچر کا خاتمہ کرائیں اور طلبہ کے سمجھنے کے عمل کو تقویت دیں تاکہ تعلیم حاصل کرنے والوں کو تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں