خیرپور ‘ رانی پور کے قریب مسافر بس الٹنے سے 30 افراد زخمی

بدھ 14 جنوری 2015 14:45

خیر پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء)خیرپور میں رانی پور کے قریب مسافر بس الٹنے سے 30 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے نوابشاہ جارہی تھی،رانی پور کے قریب تیز رفتاری میں موڑ کاٹتے ہوئے بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی حادثے میں 7خواتین اور 4بچوں سمیت 30 مسافر زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو گمبٹ اور رانی پور کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں 3 افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں