تعلقہ میونسپل ایڈمنسٹریشن کنگری میں کرپشن کی خلاف سیشن جج خیرپور کی عدالت میں پٹیشن دائر

جمعرات 15 جنوری 2015 14:54

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء) تعلقہ میونسپل ایڈمنسٹریشن کنگری میں ہر ماہ 70 لاکھ روپے کی کرپشن کی خلاف پیر گوھ کے ثناء اللہ راشدی نے سیشن جج خیرپور کی عدالت میں تعلقہ میونسپل افسر اور کلرک کے خلاف سیاسی شخصیات کی ملی بھگت سے کرپشن کرنے کے الزامات کے تحت پٹیشن دائر کی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے تینوں افراد کو عدالت میں طلب کرلیا ہے جبکہ خیرپور کی عدالت میں اوستہ گاہی کے بخش جتوئی نے اے سیکشن تھانے کی ایس ایچ او زلیخا انصاری سمیت 6 کے خلاف رب نواز ولد محمد مٹھل جتوئی کو پکڑ کر غائب کرنے کے الزام میں درخواست دائر کرائی۔

عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ مذکورہ غائب کردہ شخص کو عدالت میں پیش کرے۔ دوسری جانب مسمات ضمیراں نے ارشاد علی عباسی‘ حاتم علی پھلپوٹو‘ کانسٹیبل صدر شر اور محرر ٹھیڑھی کے گھر میں گھس کر لوٹ مار کرنے کے الزام میں درخواست داخل کرائی ہے عدالت نے درخواست پر ایس ایچ او ببرلو سے جواب طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں