خیر آباد‘ علاقہ نظا مپور گاوئں ماما خیل ضلع نوشہرہ سے مختلف فیکٹریوں کو غیر قانونی معدنیات سپلائی

جمعرات 15 جنوری 2015 14:59

خیر آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء ) علاقہ نظا مپور گاوئں ماما خیل ضلع نوشہرہ سے مختلف فیکٹریوں کو غیر قانونی معدنیات سپلائی ہورہی ہے نہ حکومت کو ٹیکسزادا کےئے جاتے ہے نہ ہمارے گاؤں کو مالکانہ حقوق ادا کیا جاتا ہے لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود اس مسلے کا کوئی حل نہیں کیا گیااور اسی عرصے میں تقریبا تین ہزار سے زائد گاڈیاں سپلائی ہوچکی ہے جس کی کل مالیت تقریبا سولا کروڑ روپے بنتے ہے اس کرپشن میں ایم ڈی او ضلع نوشہرہ اور منرل گارڈ کے اہلکار شامل ہے ان خیالات کا اظہار زکریا خان عبدالغفور حکمت خان گل صدبر جہانگیرہ پریس کلب میں پرنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسی حوالے سے ہم نے نیب ڈی سی او ،ڈپی او،اور ڈی جی منرل کو درخواستیں دیں رکی ہے مگر اولٹاانصاف کے بجائے ہم لوگوں پر تھانہ نظامپور میںFIR کاٹ دی گئی ہے کہ یہ کہا کا انصاف ہے ایک طرف حکومت انصاف کی اواز بلند کرتے ہے اور دوسری طرف غریبوں کو مزید دلدل میں ڈال دیتے ہے آخر یہ کہا کا انصاف ہے انہوں نے کہا کہ ضلع نوشہرہ اور خیبر پختون خواہ میں حکومت کا کوئی نام ہی نہیں سب برائے نام ہے انہو ں نے کہا کہ کروڑوں روپے کا کرپشن ہوئی ہے ان کا ہم لوگ چاہتے ہے کہ منصفانہ طور پر تحقیقات کی جائے اور جو لوگ بھی ان کرپشن میں ملوث ہو ان سے لوٹی ہوئی رقم واپس لیکر قو می خزانے میں جمع کیا جائے اور یہ بھی تحقیقات کیا جائیں کہ یہ رقم کس کے اکاؤنٹ میں جمع ہوتے ہیں اور کرپشن میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائیں تاکہ آئندہ کوئی غیر قانونی املاک کا نقصان نہ دیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر محکمے کو انصاف کیلے دروازے پر دستک دی مگر سب نے خاموشی اختیار کرلی ہے ہم اسی حوالے سے صوبائی حکومت عمران خان گورنر kpkاور وفاقی حکومت سے اپیل کرتے ہے کہ کرپشن میں ملوث لوگوں کو پکڑ کر جیل کی سلاخوں میں بند کرکے ہمیں انصاف دلوائی جائیں-

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں