خیرپور،مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک ،چار زخمی

ہفتہ 17 جنوری 2015 20:30

خیرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) خیرپور سے مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک اورچار زخمی ہوگئے۔بہاروتھانے کی حدود میں چانڈیوبرادری کے درمیان دیرینہ تنازع پر50 سالہ علی حسن چانڈیوکوکوفائرنگ کرکے قتل کردیاگیا،مقتول 10 سالہ قبل خاندان سمیت گاؤں سے سکھر منتقل ہوگیاتھا مقتول 10 سال قبل خاندان سمیت گاؤں سے سکھر منتقل ہوگیاتھا،جہاں سے اس کو دھکادیگر گاؤں بلاکر ماردیاگیا بتایاجاتاہے کہ 10سال قبل اس نے اپنی برادری کے شادی شدہ عورت سے شادی کرلی تھی جس کاعورت کے سابق شوہر کوشدید رنج تھا، مارے جانے کے خوف سے مقتول اہل خانہ سمیت گاؤں سے منتقل ہوگیاتھا، تصفیہ کے لئے گاؤں میں آنے کی دعوت دی گئی آخری اطلاع کے مطابق واقع کامقدمہ درج نہیں ہوسکا جبکہ نعش اسپتال منتقل کردی گئی تھی، گمبٹ کے قریب گوٹھ علی بخش سروہی کارہائشی 20 سالہ علی نوید شاہ موٹرسائیکل پرلاڑکانہ جاتے ہوئے اچانک سامنے آجانے والے بچوں کوبچاتاہوا کھائی میں جاگرا اورموقع پرہی جاں بحق ہوگیا، اطلاع پرپولیس نے نعش اسپتال سے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گھرپہنچنے کے پر کہرام مچ گیا پریالوکے قریب پیرگوٹھ روڈ پر تیزرفتار موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں عبدالطیف جانوری ، عبدالحمید جانوری، محمد ادریس چنا،عبدالکریم اورحاجی یعقوب جانوری شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیاجارہا تھا کہ عبدالطیف جانوری راستے ہی میں دم توڑگیا ودیگر زخمیوں کوسول اسپتال اورموٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 30 سالہ جمال الدین موقع پر ہلاک ہوگیا پولیس نے ڈرائیور کوٹرک سمیت حراست میں لے لیا جبکہ نعش آبائی گاؤں قادربخش جروار لیجائی گئی نعش پہنچنے پرکہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں