ببرلو تھانے کی حدود میں بیوہ کے گھر میں ڈکیتی،قیمتی سامان لوٹ کر گھر کو آگ لگا دی

جمعرات 22 جنوری 2015 13:08

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء) ببرلو تھانے کی حدود میں بیوہ کے گھر میں ڈکیتی‘ خیرپور میں موبائل شاپ سے ڈکیتی کی کوشش‘ ببرلو تھانے کی حدود ٹھیڑہی کے چنا محلے میں 4 مسلح افراد بیوہ عورت ضمیراں زوجہ حاکم علی چنا کے گھر میں گھس آئے اور قیمتی سامان لوٹ کر گھر کو آگ لگا کر فرار ہوگئے جس کے باعث گھر کا دیگر سامان جل کر راکھ ہوگیا‘ اہل محلہ نے آگ بجھا کر مزید نقصان سے بچایا۔

متاثرہ بیوہ نے خیرپور کی عدالت میں ایف آئی درج کرانے کیلئے درخواست دی جس پر عدالت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا جس کے روشنی میں تھانے میں مسمات ضمیراں کی مدعیت میں بااثر ملزمان حاتم پھلپوٹو اور ارشاد علی کلہوڑو سمیت 4 کے خلاف ایف ائی آر درج کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آخری اطلاعات تک پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی تھی۔

خیرپور کے اے سیکشن تھانے کی حدود اسٹیشن روڈ پر واقع ماشاء اللہ کمیونی کیشن کو نامعلوم مسلح افراد نے لوٹنے کی کوشش کی اس موقع پر شاپ کے مالک نے بھرپور مزاحمت کی اور اہل محلہ کو مدد کیلئے پکارا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ واضح رہے کہ چند روز سے خیرپور شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں تیزی آگئی ہے۔ دوسری جانب ایس پی خیرپور نے ان واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی کردی ہے اور ان وارداتوں میں ملوث گروہ کے ارکان کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں