خیرپور ،مختلف علاقوں سے ایک ہفتہ کے دوران قرآن پاک کے اوراق اور نبی اکرم کی توہین پر مبینی مواد نالیوں سے برآمد ہونے کے خلاف فاروق اعظم چوک پر حتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 24 جنوری 2015 14:25

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) خیرپور شہر کے مختلف علاقوں سے ایک ہفتہ کے دوران قرآن پاک کے اوراق اور نبی اکرم کی توہین پر مبینی مواد نالیوں سے برآمد ہونے کے خلاف فاروق اعظم چوک پر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام (ف) اور سنی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں مولانا عبدالماجد ہنجراہ‘ مولانا صدرالدین پھلپوٹو‘ سید پریل شاہ‘ مولانا عبدالکریم مری ودیگر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت اور عظمت قرآن کیلئے جانیں نچھاور کرنے کیلئے تیار ہیں‘ غیرت مسلم زندہ ہے‘ اسلام کے دشمن یاد رکھیں ان کی ناپاک سازشیں ہمیشہ کی طرح ناکامی سے ہمکنار ہوں گی۔

قرآن کریم اور نبی کریم کی توہین کرنے والا کسی رعایت کا مستحق نہیں‘ نبی کریم کی توہین عالمی سازش کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیرپور میں ہونے والی قرآن پاک کی توہین کے واقعات میں ملوث ملعونوں کو اب تک گرفتار کرلینا چاہئے تھا‘ ایس ایس پی خیرپور نے مزید مہلت طلب کی ہے لہذا ایک ہفتہ کی مزید مہلت دیتے ہوئے اعلان کرتے ہیں کہ مجرموں کی عدم گرفتاری پر آئندہ جمعہ سنی ایکشن کمیٹی کی طرف سے ریلوے ٹریک لقمان پر دھرنا دیا جائے گا اور اس روز اہل سنت کانفرنس میں بھی سخت احتجاج کیا جائے گا۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں