خیرپور ،جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا میر محمد ہنجراہ کی زیر صدارت اجلا س

پیر 26 جنوری 2015 13:48

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا میر محمد ہنجراہ کی زیر صدارت ضلع خیرپور کے مدارس مہتمم حضرات‘ جے یو آئی کے عہدیداروں اور کارکنوں کا اجلاس جامع مسجد صدیق اکبر خیرپور میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علمائے کرام نے اپے خطاب میں کہا کہ خیرپور میں مسلسل قرآن پاک کے اوراق کی بے حرمتی کے واقعات ہورہے ہیں اور احتجاجی مظاہرے اور دھرنے ہورہے ہیں‘ حکومت انتظامیہ اور نہ ہی غیر جانبدار میڈیا اس مسئلے پر تعاون کررہا ہے‘ قرآن پاک کی بے حرمتی کوئی چھوٹا واقعہ نہیں ہے‘ تمام مسلمانوں کا ایمان ہے کہ یہ ایک سچی اور پاک کتاب ہے جس میں کوئی تحریف نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔ معلوم ہوتا ہے کہ ہم کسی غیر مسلم ملک میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صبر اور امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے خیرپور انتظامیہ‘ حکومت سندھ وپاکستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ اس اہم مسئلے کو سمجھیں اور ملزمان جو کوئی بھی ہوں گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں