خیرپور، مزید 2 ڈاکوؤں نے جرائم کی دنیا سے تائب ہوکرگرفتار ی دے دی

پیر 26 جنوری 2015 13:48

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) خیرپور میں مزید 2 ڈاکوؤں نے جرائم کی دنیا سے تائب ہوکر ایس پی ساجد حسین کھوکھر کے سامنے پیش ہوکر گرفتار ی دے دی‘ ایس پی ٹھری میرواہ ساجد حسین کھوکھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ازخود گرفتاری پیش کرنے والے دونوں بھائی ڈاکو علی گل کلیری کی گرفتاری کیلئے 10 لاکھ جبکہ علی محمد عرف علن کلیری کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر 5 لاکھ روپے کی رقم انعام رکھی گئی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ علی گل کلیری پر خیرپور کے مختلف تھانوں میں 16 اور علی محمد کلیری پر 8 مقدمات درج ہیں۔ دونوں بھائی قتل‘ اغواء برائے تاوان اور دکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وہ گرفتاری پیش کرنے کیلئے تیار ڈاکوؤں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ خیرپور پولیس کے پیش کردہ پیکیج کا بھرپور فائدہ اٹھائیں تاکہ وہ بھی جرائم کی دنیا کو چھوڑ کر اچھے شہری ثابت ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں