خیرپور،مختلف حادثات میں بچوں سمیت 11 افراد زخمی‘ اسپتال منتقل

منگل 27 جنوری 2015 13:49

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) مختلف حادثات میں بچوں سمیت 11 افراد زخمی‘ اسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق پکاچانگ کے قریب مہران شاہراہ ملک چورنگی کے قریب ٹرالر اور کار کے تصادم میں کار سوار ممتاز اور ظفر اقبال پنہیار شدید زخمی ہوگئے جبکہ کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی‘ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نواب شاہ اسپتال منتقل کرا دیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر گوٹھ کے قریب 2 موٹر سائیکلوں کی ٹکر کے نتیجے میں محمد اعظم‘ علی حسن اور رحمت اللہ کولاچی سمیت 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں نازک حالت میں اسپتال پہنچا دیا گیا۔ گمبٹ کے قریب کھوڑا لنک روڈ پر تیز رفتار کار اور چنگچی میں ٹکر کے نتیجے میں چنگچی پر سوار 5 بچے ساجد علی‘ امام الدین‘ راحیلہ‘ عبداللہ اور ماجد علی زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال خیرپور داخل کرا دیا گیا‘ حادثے کے بعد کار رائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں