علامہ علی شیر حیدری شہید، کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جامعہ حیدریہ خیرپور میں سالانہ عظیم الشان امام اہل سنت کانفرنس،

چھ سال کا طویل عرصہ گزرجانے کے باوجود قاتل گرفتار نہیں ہوسکے ،سندھ حکومت نے دہشتگردوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں، علامہ اورنگزیب

جمعہ 30 جنوری 2015 20:45

خیرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) علامہ علی شیر حیدری شہید کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کی علمی قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جامعہ حیدریہ خیرپور میں سالانہ عظیم الشان امام اہل سنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر اہل سنت والجماعت علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ سندھ کے وزیر اعلی قائم علی شاہ کے شہر خیرپور میں علامہ علی شیر حیدری شہید  کو چھ سال قبل دہشتگردوں نے بے دردی سے شہید کردیا تھا لیکن چھ سال کا طویل عرصہ گزرجانے کے باوجود قاتل گرفتار نہیں ہوسکے ،سندھ حکومت نے دہشتگردوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں سندھ حکومت سے انامیدی بڑھتی جارہی ہے ،علامہ علی شیرحیدری قتل کیس کے گواہوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں ،انصاف کا تقاضا ہے کہ علامہ علی شیر حیدری  قتل کیس کو بھی فوجی عدالت میں بھیجا جائے ، قاتلوں کو عبرتناک سزا نہ ملی تو اہل سنت کارکنان مشتعل ہوسکتے ہیں ، حالات بے قابو ہوئے تو ذمہ دار سندھ حکموت ہوگی ، دہشتگردی کے مخالف ہیں ، ناانصافیوں کے باوجود آج بھی ہمار پیغام عدم تشدد ہے ، عدم تشدد کی پالیسی کمزوری نہیں حب الوطنی ہے ، پاکستان میں قیام امن کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، مرکزی رہنماء غازی سید پریل شاہ بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ خیر پور میں ایک سازش کے تحت فرقہ واریت کی آگ بھڑکائی جارہی ہے ، قرآن کریم کی بار بار بے حرمتی اور نو ایف آئی آر کے اندراج کے باوجود ملزمان کا گرفتار نہ ہونا تشویشناک ہے ملزمان کی گرفتاری کے لئے انتظامیہ حیلے بہانے کر رہی ہے توہین قرآن کے مرتکب ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے علامہ اورنگزیب فاروقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ توہین رسالت ﷺ پر حکومت پاکستان کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کر کے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا ہے ساتھ ساتھ دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار ہم ہوئے ہیں اکیسویں ترمیم کی حمایت کری مگر صرف مذہبی طبقہ کو نشانہ بنانا کہاں کا انصاف ہے ہم نے ہمیشہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا ہم وہ نہیں جن کے دفتروں سے بھارتی اسلحہ ملا ہو لیکن وہ محب وطن ٹہرے اور ہم دہشت گرد ٹہرا دئیے گئے ہم نے ہمیشہ دہشتگردی کی مذمت کری ہم خود سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکا ر ہوئے ہیں سنی شیعہ دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے جنرل راحیل شریف کو ثالثی کی پیش کش کرتا ہوں اہل سنت والجماعت بلوچستان کے کنونئیر مولانا رمضان مینگل نے اپنے خطاب میں کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے حکومت اس کا نوٹس لے لاپتہ افراد بازیاب نہ ہوئے تو سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے مولانا عمر حیدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب حکومت اہل سنت والجماعت کو دیوار سے لگانے کی سازش کر رہی ہے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے گرفتار اہل سنت علماء و کارکنان رہا نہ ہوئے تو پنجاب حکومت سے تعاون کی پالیسی پر غور کریں گے صوبہ سندھ کے معاون کنونئیر نجم الدین مجاہد نے اپنے خطاب میں کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعہ ہیں دینی مدارس کے خلاف منفی پروپیگینڈہ بیرونی ایجنڈہ ہے اسے کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے اس موقع پرعلامہ علی شیر رحمانی، مولانا عبداللہ سندھی ، مولانا ثناء اللہ حیدری ،مولانا عبدالجبار حیدری ،مولانا عبدالصمد حیدری ،مولانا غلام مصطفی بلوچ ،مولانا عبدالکریم مری ، مولانا عبدالخالق چاچڑ ، سید عاصم شاہ ، ڈاکٹر محمد فیاض ، محمد سکندر شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں