خیرپور پولیس کی کارروائی، اشتہاری ڈاکو سمیت 3 افراد گرفتار

پیر 9 فروری 2015 14:05

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) پولیس کی کارروائی، اشتہاری ڈاکو سمیت 3 افراد گرفتار کرلئے، تہہ دل پمپ پر لوٹ مار، ایک ملزم چرس سمیت گرفتار۔ خیرپور کے قریب گوٹھ ہزاری جاگیرانی میں کندھرا پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر بدنام اشتہاری ڈاکو ساجن جاگیرانی اور روپوش ملزم ریاض جاگیرانی کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ساجن کی گرفتاری پر پانچ لاکھ روپے انعام مقرر تھا جبکہ اس پر 30 سے زائد ڈکیتی، اغواء وقتل سمیت سنگین مقدمات درج ہیں اور ریاض پولیس کو 15 سنگین جرائم کے مقدمات میں مطلوب روپوش ملزم ہے۔

گمبٹ پولیس نے حاجی غائب قبرستان سے ملزم علی رضا کو چرس سمیت گرفتار کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پریالو کے قریب قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے نٹوں گوٹھ پھلپوٹہ پر چھاپہ مار کر غلام حسین اور امتیاز پھلپوٹہ کے گھر سے کلاشنکوف برآمد کرلی تاحال مقدمہ یا گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تھی۔

(جاری ہے)

پیر گوٹھ کے قریب کانہر موڑ پر واقع پیٹرول پمپ سے نامعلوم مسلح ملزمان نے عملے کو یرغمال بناکر 50 ہزار روپے کی رقم ، موبائل فون ودیگر سامان لوٹ لیا اور باآسانی فرار ہوگئے۔ واقعہ کے بعد خوف وہراس پھیل گیا۔ اطلاع پر پولیس دیہاتیوں کے ہمراہ ملزمان کے تعاقب میں روانہ ہوگئی

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں