پریالو ،مسلح افراد نے چرواہے کو اسلحے کے زور پر 20 مویشیوں سمیت اغواء کرلیا

منگل 17 فروری 2015 13:32

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء) پریالو تھانے کی حدود الرا جاگیر کے علاقے سے مسلح افراد نے چرواہے انعام اللہ الرو کو اسلحے کے زور پر 20 مویشیوں سمیت اغواء کرلیا اور جنگلات میں فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری نے جنگلات کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ آخری اطلاع تک پولیس کا آپریشن جاری تھا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں