خیرپور میں رینجرز کی کارروائی،ڈاکو اورجرائم پیشہ ملزمان گرفتار

اتوار 22 فروری 2015 14:56

خیر پور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 22فروری 2015ء ) خیرپور کے جمعہ گوٹھ میں رینجرز نے مقابلے کے بعد 7 ڈاکو اور جرائم پیشہ ملزمان پکڑ لیے ، جن سے جی تھری رائفل، شارٹ مشین گنیں اور پستول برآمد ہوئیں ہیں جبکہ روہڑی ریلوے اسٹیشن سے 3 افغان باشندے گرفتارکئے گئے۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق خیرپور کے جمعہ گوٹھ میں رینجرز نے مقابلے کے بعد 7 ڈاکو اور جرائم پیشہ ملزمان پکڑ لیے ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان سے جی تھری رائفل، شارٹ مشین گنیں اور پستول برآمد ہوئے۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی، کارروائی کے دوران ڈاکووٴں اور رینجرز میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، کارروائی میں 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں بدنام زمانہ ڈاکو اور جرائم پیشہ افراد بھی شامل تھے۔ملزمان کے قبضے سے جی تھری رائفل، مشین گنیں اور پستول برآمد ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں