خیرپور،مختلف حادثات وواقعات میں 5 افراد جاں بحق
پیر 23 فروری 2015 21:14
خیرپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء)مختلف حادثات وواقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے، تفصیلات کے مطابق خیرپور کے قریب گوٹھ خان محمد پھلپوٹو میں زرعی پانی کی تقسیم کے تنازع میں 45 سالہ الہیار پھلپوٹو کو قتل کردیا گیا، اطلاع پر پولیس نے لاش تحویل میں لیکر اسپتال پہنچائی تاحال واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا ، کنب تھانے کی حدود ستار شاہ اسٹاپ پر گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی اورتیز رفتار ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی پر سوار مزدور عرفان شیخ اور محراب ملاح جاں بحق ہوگئے، پولیس نے ٹرالر تحویل میں لیکر دونوں کی نعشیں اسپتال پہنچائیں حادثے کے شکار افراد ٹھری میرواہ کے علاقے بوزدار ڈاکے رہائشی بتائے جاتے ہیں، کھینواری کے قریب سانگھڑ چونڈکو روڈ پر موٹرسائیکل ٹریکٹر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 18 سالہ موٹرسائیکل سوار خالد چانگ جاں بحق ہوگیا، لاش چونڈکو اسپتال لائی گئی جبکہ ٹریکٹر پولیس نے تحویل میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، چونڈکو کے قریب زائرین سے بھری ڈاٹسن ٹائی راڈ ٹوٹنے سے الٹ گئی جس نتیجے میں زاہدہ نامی خاتون جاں بحق جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال پہنچایا گیا ہے۔
خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیر پور، زمیں کے عالمی دن کے حوالے سےگورنمنٹ پرائمری سکول میں تقریب
خیرپورمیں حفاظتی ٹیکوں کا ہفتہ ، آگاہی واک کا اہتمام
خیرپور میرس کے نواحی علاقے کے مکینوں کا پولیس اور بھائیوں کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف احتجاج
خیرپور پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈائون جاری، مزید 14 ملزمان گرفتار
صندوق سے 3بچوں کی لاشیں برآمدگی کیس میں پش رفت، 3ملزمان گرفتار ،7زیر حراست
صندوق سے 3 بچوں کی لاشیں برآمدگی کیس میں پش رفت،3 ملزمان گرفتار 7 زیرِ حراست
صندوق سے 3 بچوں کی لاشیں برآمدگی کیس میں پش رفت: 3 ملزمان گرفتار 7 زیرِ حراست
خیرپور میں صندوق سے بچوں کی لاشیں ملنے کے کیس میں مزید پیش رفت،3ملزمان گرفتار
خیرپور میں 3بچوں کی لاشیں ملنے کا مقدمہ درج، خاتون سمیت 4قریبی رشتے دارنامزد
بچوں کو دشمنی میں قتل کیا گیا، صندوق سے 3 بچوں کی لاشیں ملنے کا مقدمہ درج
خیرپور، صندوق سے ملنے والی 3 بچوں کی لاشوں کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی
تینوں بچوں کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ، بچوں کے منہ سے خون بھی نکلا، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف
خیرپور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات