خیرپور،سنی ایکشن کمیٹی کے رہنماوٴں کی وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے مبینہ اہلسنت دشمنی رویے کی مذمت

بدھ 4 مارچ 2015 21:26

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4مارچ۔2015ء) سنی ایکشن کمیٹی خیرپور کے رہنماوٴں مولانا عبدالکریم مری، مولانا عبدالرشید ناریجو اور مولانا محمد اسماعیل بروہی نے ایک مشترکا بیان میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے مبینہ اہلسنت دشمنی رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے اہلسنت والجماعت کے کارکنوں کو شریف گردی کا شکار بنایا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ہزاروں کارکن پنجاب میں دہشتگردی کا شکار ہوئے ہیں اس کے باوجود کارکنوں کو فورتھ شیڈول میں رکھا ہوا ہے انہوں نے وزیراعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کس کو خوش کرنے کے لیے یہ سب کچھ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں امن قائم کرنے کے لیے دوہرا معیار اپنا کر امن کے خواب دیکھنا احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہوگا،انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ایران کے تنخواہ دار ہونے کا کردار ادا کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں