خیرپور ، مختلف واقعات میں نوجوان لڑکا جاں بحق، خاتون سمیت 7 افراد زخمی

ہفتہ 14 مارچ 2015 13:49

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) مختلف واقعات میں نوجوان لڑکا جاں بحق، خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کنب تھانے کی حدود جھنڈ مشائخ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل اور اونٹ گاڑی میں ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 19 سالہ سارنگ ولد خان محمد خاصخیلی موقع پر جاں بحق جبکہ اقرار خاصخیلی شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

کوٹ لالو تھانے کی حدود میں 2 گروپوں میں جھگڑے کے نتیجے میں کلہاڑیوں ولاٹھیوں کے گلنے سے رضیہ خاتون، یوسف علی، مولا بخش، خدا بخش کنبھر شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس نے 6 افراد کے خلاف این سی داخل کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ ادھر پیر گوٹھ کے قریب چنگچی رکشے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 2 نوجوان راشد لارک اور پرویز لاڑک شدید زخمی ہوگئے۔ مذکورہ واقعات کے تمام زخمیوں اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں