دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے افواج پاکستان کا آپریشن ضرب عضب قومی امنگوں کا ترجمان ہے، علامہ ریاض حسین شاہ
پیر 23 مارچ 2015 13:14
خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے افواج پاکستان کا آپریشن ضرب عضب قومی امنگوں کا ترجمان ہے، علماء مشائخ اہلسنت دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے پاک افواج کے ساتھ ہے، ملک میں قیام امن کیلئے افواج پاکستان اور سیکورٹی فورسز کی قربانیاں اور خدمات کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
وہ نیشنل پریس پینل کے ایک وفد سے بات چیت کررہے تھے ان کے ہمراہ مرکزی رہنما مفتی محمد عارف سعیدی، علامہ محمد اکرم سعیدی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے قیام کے فوری بعد اگر ملک میں نظام مصطفی نافذ کردیا جاتا تو آج یہ کٹھن وقت دیکھنا نہ پڑتا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کلمے کے نام پر حاصل کیا گیا تھا مگر افسوس آج ملک بھر میں دہشت گردی کو فروغ دیا جارہا ہے، آج وطن کو امن، استحکام، اتحاد، یکجہتی، معاشی معیست کی مضبوطی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اہلسنت پاکستان ملک گیر انٹرنیشنل سطح پر درود وسلام پڑھنے والوں کی نمائندہ جماعت ہے، ہم نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کی ہے کیونکہ دہشت گردی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ ملک کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اولیاء کرام بزرگان دین صوفیا کرام کی دھرتی ہے جنہوں نے امن محبت پیار کا درس دیا ہے لیکن چند مفاد پرست نے سندھ کی سرزمین کو سیاسی وذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرکے صوبے میں نفرتیں پھیلانے کی کوششیں کیں مگر اولیاء کرام اور بزرگان دین سے عقیدت رکھنے والے سندھ میں کبھی بھی نفرتوں کو آگے نہیں بڑھنے دیں گے۔ انہوں نے خیرپور میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی مذمت کی اور مجرموں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیرپور ناتھن شاہ بائی پاس پر حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
خیرپور: نوجوان کے قتل کا ڈراپ سین، باپ قاتل نکلا، پولیس
خیر پور، زمیں کے عالمی دن کے حوالے سےگورنمنٹ پرائمری سکول میں تقریب
خیرپورمیں حفاظتی ٹیکوں کا ہفتہ ، آگاہی واک کا اہتمام
خیرپور میرس کے نواحی علاقے کے مکینوں کا پولیس اور بھائیوں کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف احتجاج
خیرپور پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈائون جاری، مزید 14 ملزمان گرفتار
صندوق سے 3بچوں کی لاشیں برآمدگی کیس میں پش رفت، 3ملزمان گرفتار ،7زیر حراست
صندوق سے 3 بچوں کی لاشیں برآمدگی کیس میں پش رفت،3 ملزمان گرفتار 7 زیرِ حراست
صندوق سے 3 بچوں کی لاشیں برآمدگی کیس میں پش رفت: 3 ملزمان گرفتار 7 زیرِ حراست
خیرپور میں صندوق سے بچوں کی لاشیں ملنے کے کیس میں مزید پیش رفت،3ملزمان گرفتار
خیرپور میں 3بچوں کی لاشیں ملنے کا مقدمہ درج، خاتون سمیت 4قریبی رشتے دارنامزد
بچوں کو دشمنی میں قتل کیا گیا، صندوق سے 3 بچوں کی لاشیں ملنے کا مقدمہ درج
خیرپور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات