خیرپوراورحافظ آباد میں ٹریفک حادثات ، 14 مسافر جاں بحق،50زخمی
بدھ 25 مارچ 2015 10:52
خیرپور/حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء ) خیرپوراورحافظ آباد میں ٹریفک حادثات میں 14 مسافر جاں بحق جبکہ50زخمی ہوگئے،زخمیوں کوقریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ،زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل تھے ،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، وزیر اعلی پنجاب وسندھ سمیت سیاسی وسماجی رہنماوٴں نے ٹریفک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ۔
بدھ کو پولیس کے مطابق خیر پور میں سیٹھارجہ کے قریب حادثہ اْس وقت پیش آیا جب اسلام آباد سے کراچی آنے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی۔ سڑک کی خراب حالت کے باعث تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہوئی۔(جاری ہے)
حادثے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا۔خیر پور کے سول ہسپتال میں حادثے کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
ڈاکٹروں کے مطابق حادثے میں جاں بحق مسافروں کی تعداد 14 تھی جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔ حافظ آباد میں پنڈی بھٹیاں کے قریب فیکٹری کی بس الٹنے سے 35ملازم زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں خواتین بھی شامل تھیں، حادثے کے فوری بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ نجی مل کی بس کو حادثہ اْس وقت پیش آیا جب بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈی بھٹیاں اور ڈی ایچ کیو حافظ آباد منتقل کیا۔خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیر پور، زمیں کے عالمی دن کے حوالے سےگورنمنٹ پرائمری سکول میں تقریب
خیرپورمیں حفاظتی ٹیکوں کا ہفتہ ، آگاہی واک کا اہتمام
خیرپور میرس کے نواحی علاقے کے مکینوں کا پولیس اور بھائیوں کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف احتجاج
خیرپور پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈائون جاری، مزید 14 ملزمان گرفتار
صندوق سے 3بچوں کی لاشیں برآمدگی کیس میں پش رفت، 3ملزمان گرفتار ،7زیر حراست
صندوق سے 3 بچوں کی لاشیں برآمدگی کیس میں پش رفت،3 ملزمان گرفتار 7 زیرِ حراست
صندوق سے 3 بچوں کی لاشیں برآمدگی کیس میں پش رفت: 3 ملزمان گرفتار 7 زیرِ حراست
خیرپور میں صندوق سے بچوں کی لاشیں ملنے کے کیس میں مزید پیش رفت،3ملزمان گرفتار
خیرپور میں 3بچوں کی لاشیں ملنے کا مقدمہ درج، خاتون سمیت 4قریبی رشتے دارنامزد
بچوں کو دشمنی میں قتل کیا گیا، صندوق سے 3 بچوں کی لاشیں ملنے کا مقدمہ درج
خیرپور، صندوق سے ملنے والی 3 بچوں کی لاشوں کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی
تینوں بچوں کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ، بچوں کے منہ سے خون بھی نکلا، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف
خیرپور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان