ٹیکسلا سے ہری پوری جانیوالی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث پل سے نیچے جاگری ،30 مسافر زخمی

منگل 7 اپریل 2015 19:09

خان پور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء ) ٹیکسلا سے ہری پوری جانیوالی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث پل سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

منگل کو ٹیکسلا سے ہری پوری جانیوالی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث ترناوہ کے قریب موٹر کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کرپل سے نیچے گر گئی جس میں 70 کے قریب افرادسوار تھے جن میں سے 30 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ ریسکیو ٹیموں نے حادثے میں ذخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا ۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں