پولیس شناخت کے باوجود جامشورو کے رہائشی کی لاش سول اسپتال چھوڑ گئی

بدھ 8 اپریل 2015 14:38

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) کھوڑا تھانے کی پولیس شناخت کے باوجود جامشورو کے رہائشی کی لاش سول اسپتال چھوڑ گئی، 3 روز کے بعد اسپتال انتظامیہ نے تدفین کیلئے الفاروق اسکاؤٹس سے رابطہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق 3 روز قبل کھوڑا پولیس ایک لاش سول اسپتال خیرپور چھوڑ گئی تھی جسے اسپتال انتظامیہ نے مردہ خانے منتقل کردیا تھا۔

منگل کے روز اسپتال انتظامیہ نے تدفین کیلئے الفاروق اسکاؤٹس کے گروپ لیڈر عبدالواحد پٹھان سے رابطہ کیا جس کے بعد پولیس لیٹر کیلئے بی سیکشن تھانے سے رابطہ کیا گیا، کھوڑا تھانے سے لیٹر جاری کرانے کیلئے کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ مزکورہ شخص کی تحویل سے دیگر اشیاء کے ہمراہ اس کا قومی شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا جس میں اس کی شناخت جامشورو کے رہائشی عمرالدین ولد جان محمد شورو کی حیثیت سے ہوئی تھی اس کے باوجود پولیس نے جامشورو پولیس سے رابطہ کرنے کے بجائے لاش کو سول اسپتال پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

تین دن کے دوران تدفین کیلئے پولیس یا اسپتال انتظامیہ نے رابطہ نہیں کیا۔ گزشتہ ہفتے بھی ٹنڈو مستی پولیس بھی ایک نامعلوم شخص کی لاش اسپتال چھوڑ گئی تھی تین روز بعد لاش میں کیڑے پڑنے اور تعفن ہونے پر لاش الفاروق اسکاؤٹس کے سپر کی گئی جنہوں نے مقامی قبرستان میں اس کی تدفین کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں