جمعیت اسلامی خیرپور کی جانب سے رابطہ عوام مہم کا انعقاد

جمعرات 16 اپریل 2015 14:38

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) جمعیت اسلامی خیرپور کی جانب سے رابطہ عوام مہم کے دوران رہنماؤں وکارکنوں کا عوامی رابطہ تیز اور دو روزہ کیمپ بھی لگایا گیا، صوبائی جنرل سیکریٹری وضلعی امیر کا دورہ، مختلف شخصیات سے ملاقات، ممبر بننے کی دعوت۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی خیرپور نے رابطہ عوام مہم میں بھرپور حصہ لیا، اس سلسلے میں ضلعی ومقامی امراء و حلقہ خواتین کی رہنماؤں سمیت کارکنوں نے بھرپور حصہ لیا اور عوام کو جماعت اسلامی کا ممبر بننے کی دعوت پہنچائی۔

اس موقع پر سیکڑوں افراد نے ممبر سازی کے فارم پر کئے اور سراج الحق کا ساتھ دینے کا عزم کیا۔ جماعت اسلامی شہر خیرپور کی جانب سے چھتری چوک پر ایک بڑا کیمپ بھی لگایا گیا جو 2 روز تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

سیکڑوں افراد میں لٹریچر تقسیم کئے گئے اور ممبر سازی کے فارم پر کئے گئے۔ صوبائی جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو نے ضلعی امیر در محمد خاصخیلی کے ہمراہ کیمپ کا دورہ کیا اور مختلف شخصیات سے ملاقاتوں میں
جماعت اسلامی کا ممبر بننے کی دعوتیں پہنچائیں۔ حلقہ خواتین کی ضلعی ناظمہ آپا منفرح، شہر خیرپور کی ناظمہ سیدہ سارہ ضیاء، خیرپور کے امیر عبدالقدیر مہیسر، جنرل سیکریٹری مولوی عبدالعزیز نے کارکنوں کے ہمراہ ہزاروں مرد وخواتین سے ملاقاتیں کیں۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں