رسول آباد، 4 خواتین سے اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

جمعرات 30 اپریل 2015 13:14

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) رسول آباد میں گزشتہ سال ڈکیتی اور 4 خواتین سے اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں ملوث ایک ملزم لالو سامٹیو ہالانی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا اور اس کا ساتھی مختیار ماچھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی نوشہرو کے مطابق مارے گئے ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر ملزمان کا گھیراؤ کیا گیا تو پولیس پر فائرنگ شروع کردی گئی، ایک گھنٹے تک جاری مقابلے کے بعد ایک مارا گیا، زخمی گرفتار جبکہ دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں