خیرپور،مختلف حادثات و واقعات میں عورت سمیت 4افراد ہلاک8زخمی

اتوار 17 مئی 2015 15:18

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء)مختلف حادثات و واقعات میں عورت سمیت 4افراد ہلاک8زخمی۔تفصیلات کے مطابق خیرپور کے قریب گوٹھ سائیں بخش شر میں26سالہ نوجوان نیاز حسین ولد یوسف شر نے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی دوار پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔لاش ضرور ی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ قومی شاہراہ ٹنڈو مستی کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار بشیراں سومرو ہلاک جبکہ اس کا شوہر شبیر سومرو شدید زخمی ہوگیا جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا حادثے کا شکار جوڑا کوٹ ڈیجی سے وڈا مہیسر جارہا تھا پولیس نے ڈرائیور کو ٹرالر سمیت حراست میں لے لیا ہے ۔

قومی شاہراہ شاہ حسین چوک کے قریب کار حادثے میں اسد علی،دھنی بخش،نصیر احمد،عطا محمد اور عبدالخالق منگیجنو شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال خیرپور لے جایا گیا جہاں عبدالخالق دوران علاج چل بسا پولیس نے کار تحویل میں لے کر ٹراکر ڈرائیور کی تلاش شرو ع کردی ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں کنب نواب شاہ روڈ اکری کے قریب تیز رفتار مسافر ویگن کے پائیدان سے گر کر نوجوان انیل کمار شدید زخمی ہوگیا جو بعدازاں ہسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ گیا مذکورہ نوجوان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بذریعہ ویگن رش کے باعث پائیدان پر سفر کررہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا پریالو میں مختلف حادثات میں غلام اصغر ،گل حسن،اور شاہ رخ زخمی ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں