خیرپور، پولیس کی زیادتی کے خلاف نوجوان کا احتجاج انصاف نہ ملنے تک ایس ایس پی آفس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

پیر 25 مئی 2015 16:30

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) خیرپور میں پولیس کی زیادتی کے خلاف نوجوان کا احتجاج انصاف نہ ملنے تک ایس ایس پی آفس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آفس خیرپور کے باہر ٹھری میرواہ کے علاقے بوزدار وڈا کے رہائشی رابیل انصاری نے بوزدار وڈا پولیس کے انچارج محمد انور شر اور ایک بااثر وڈیرے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، نوجوان کا کہنا تھا کہ اس نے بااثر سرور شیخ کے پاس مزدوری کی تھی جس کی رقم 3900 روپے لینے کے لئے جب میں اس کے پاس گیا تو پولیس کے انچارج محمد انور نے سے مجھ کو گرفتار کروا کر رات بھر پولیس پکٹ میں مجھ پر تشدد کیا ، اور کہا کہ اگر میں نے دوبارہ رقم مانگی تو مجھے پولیس مقابلے میں قتل کر دینگے،انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی کہ اس کو اس کی رقم واپس دلوا کر اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کورروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں