خیرپور کی عدالت نے اغواء برائے تاوان کے2ملزمان کو سزا سنادی

اتوار 31 مئی 2015 15:48

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 مئی۔2015ء)خیرپور کی عدالت نے اغواء برائے تاوان کے2ملزمان کو سزا سنادی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید کوثر علی بخاری نے احمد پور تھانے کے اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر غلام سرور کاندھڑو کو50سال قید کی سزا سنادی ۔

(جاری ہے)

اس نے 2010ء میں عبدالکریم اور الطاف کاندھڑو کو اغواء کیا اور آزادی کے لئے تاوان وصول کیا عدالت نے اس کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی دیا مقدمے کی سماعت سینٹرل جیل سکھر میں ہوئی۔ایک اور اغواء برائے تاوان کے مجرم ظہور احمد سہتو کو25سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی اس پر ہنگورجہ تھانے کے مقدمے میں جرم ثابت ہوا 9سال قبل ہونے والے اس جرم میں اس کے4ساتھی تاحال روپوش ہیں

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں