بیگم نصرت بھٹو سیکریٹریٹ کی مرمت و آرائش کا کام مکمل نہ ہوسکان

اتوار 31 مئی 2015 15:48

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 مئی۔2015ء) بیگم نصرت بھٹو سیکریٹریٹ (سابقہ ون یونٹ بلڈنگ) کی مرمت و آرائش کا کام تین مرتبہ رقم جاری ہونے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا مذکورہ عمارت جس میں مختلف سرکاری محکموں کے دفاتر قائم ہیں کی مرمت و آرائش کے لئے 2کروڑ روپے کی رقم مرمت اور 80لاکھ روپے کی رقم بجلی کے کام کے لئے جاری کی گئی جس کے بعد مزید دو بار 2کروڑ روپے مزید دیے گئے لیکن تاحال کام مکمل نہیں ْوسکا محکمہ بلڈنگ کے انجےئرز کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پرسنل سیکریٹری مظہر نے اپنے من پسند ٹھیکیدار کو نصرت بھٹو سیکریٹریٹ کی مرمت کا کام سپرد کیا تھا 6کروڑ80لاکھ روپے کی خطیر رقم کے باوجود آرائش کا کام تاحال مکمل نہ ہوسکا اور مزید رقم کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں