پاکستان کو ملائیت سے خطرہ ہے، عارف علوی

جمعرات 4 جون 2015 12:54

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما این اے عارف علوی نے کہا کہ عمران خان کرپشن کا خاتمہ کرنے کیلئے میدان میں آئے ہیں‘ پاکستان کو ملائیت سے خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

خیرپور میں ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ سندھ کے وسائل پر سندھیوں کا حق ہے‘ پنجاب دیگر صوبوں کا حق کھا رہا ہے۔ آئندہ عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں سندھ میں اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین دیا‘ بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کیلئے دی گئی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں‘ موجودہ پیپلز پارٹی اپنے نظریات سے ہٹ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں