خیرپور ، مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق 9 زخمی

جمعرات 4 جون 2015 12:55

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) خیرپور شہر میں مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔ خیرپور کے قریب قومی شاہراہ پر ڈمپر کی زد میں آکر نوجوان کچل کر ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

35 سالہ روشن علی ولد غلام عباس جامڑو‘ سڑک کے تعمیرات کے دوران مزدوری کررہا تھا کہ ڈمپر کی زد میں آکر کچل گیا۔ متوفی گوٹھ غوث بخس کا رہائشی تھا لاش پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ فیض گنج کے قریب مہران شاہراہ پر تیز رفتار ویگن موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 9 مسافر زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر نواب شاہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔‘

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں