خیرپور ، انسداد دہشت گردی عدالت میں 9افراد کے قتل کے جرم میں 6مجرموں کوپھانسی،ایک کو عمرقید

بدھ 10 جون 2015 21:48

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9افراد کے قتل کے جرم میں 6مجرموں کوپھانسی جبکہ ایک مجرم کو عمرقید کی سزاسنادی گئی،تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی خیرپورعدالت کے جج سید کوثر علی بخاری نے سینٹرل جیل سکھر میں زیرسماعت 9افراد کے قتل کافیصلہ سناتے ہوئے 6مجرموں ناریجوبرادری کے عبیداللہ،عبدالقیوم،رشید،ماسٹر سعید اورشریف کوپھانسی جبکہ ایک مجرم کوعمرقید کی سزا سنادی ،ان پرگمبٹ تھانے کی حدود کھاٹ ناریجو میں 9افراد نعمت اللہ،غلام عباس،عرفان،ذوالفقار ،ندیم محمدعیسیٰ،محمداسحق،محمدبچل اوررجب کوراکٹ لانچر کلاشنکوف سے حملہ کرکے قتل کرنے کاجرم ثابت ہوا،واضح رہے کہ ناریجو برادری کے 2گروپوں میں زمین کی ملکیت کاتنازعہ چل رہا ہے،جس پر دوسرے گروپ کے مسلح افراد نے فصل کی کٹائی کرنے والوں کوقتل کردیاتھا،گمبٹ تھانے میں مقدمہ درج کرایاگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں