رمضان بازاروں میں معیاری اشیاء وافر مقدار میں فراہم کی جا رہی ہے،سردار محمد نواز خان رند

پیر 22 جون 2015 17:50

خان پور ۔ 22 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء) ایم پی اے سردار محمد نواز خان رند نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں معیاری اشیاء وافر مقدار میں فراہم کی جا رہی ہے۔یہاں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ حلقہ پی پی 288 کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی طور پر فنڈز جاری کئے۔

(جاری ہے)

بجٹ میں ظاہر سیر کے سیوریج میگا پراجیکٹ کیلئے 32 کروڑ روپے، ہینڈ کرافٹ ڈیویلپمنٹ سنٹر پنجاب ، سمال انڈسٹری کیلئے دو کروڑ روپے، ظاہر سیر تا سمکہ کارپٹ روڈ 15 کلو میٹر، کے ایل پی روڈ ظاہر پیر براستہ بستی لنجاراں، رکن پور روڈ ظاہر پیر 12کلو میٹر نواں خوٹ تا جانجی پانچ کروڑ، نواں کوٹ تا خان پور 10 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منطوری دی ہے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں