خان پور میں رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر چھ ملزمان گرفتار

پیر 22 جون 2015 17:50

خان پور ۔ 22 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء) اسسٹنٹ کمشنر خان پور عبدالغفار چوہدری نے چھاپہ مار کر رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر چھ ملزمان منور، رشید، نذیر احمد، نذر حسین، حنان علی اور عبدالحمید کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کرنے کے علاوہ حوالات بھجوایا جائے گا اور کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں