خیرپور ‘مسافر بس موٹرسائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے الٹ گئی،35مسافر زخمی،5 مسافروں کی حالت تشویشناک

جمعہ 26 جون 2015 14:11

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 جون۔2015ء) خیرپور میں قومی شاہراہ پر موٹرسائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت35افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق 5 مسافروں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں کا خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی سے پنجاب جانے والی مسافروں سے بھری کوچ شاہ حسین بائی پاس کے قریب پہنچی تو موٹرسائیکل سوار دو افراد کو بچاتے ہوئے ڈرائیور کے کنٹرول سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

کوچ میں 60 سے زائد افراد سوار تھے۔ زخمیوں کو سول اسپتال خیرپور اور قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔موقع پر موجود افراد نے زخمی مسافروں کو کوچ سے باہر نکالا، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔حادثے کے باعث سول اسپتال خیرپور اور قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں