خیرپور کے محنت کش غریب عوام کی نظریں سیاستدانوں اور حکمرانوں کے بجائے پاک فوج کے سربراہ پر ہیں ،اللہ بچایو راجپر

ہفتہ 27 جون 2015 16:17

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) خیرپور کے محنت کش غریب عوام کی نظریں سیاستدانوں اور حکمرانوں کے بجائے پاک فوج کے سپریم کمانڈر راحیل شریف اور افواج پاکستان پر ہیں ۔

(جاری ہے)

کرپشن سمیت دیگر جرائم کے خاتمے اور ازلی دشمن بھارت کو للکارنے والے جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خیرپور کے عوام اللہ بچایوراجپر، امام بخش بلوچ اور محمد صوفی اسحاق سومرو نے کہا کہ بد امنی دہشتگردی ، رشوت ستانی ، لوٹ مار ، اغوا زنی سمیت دیگر جرائم کی بیخ کنی میں افواج کا کردار قابل تحسین ہے کیوں کہ ایک طرف جرائم پیشہ عناصر اور دوسری طرف کرپٹ سیاستدانوں افسران نے عوام کو جینا دو بھر کردیا تھا جس کی وجہ سے معاشی پیہ جام ہونے سے بھوک ، بدحالی بے روزگاری مہنگائی اور عوام بنیادی مسائل کا شکار ہے عوام خودکشیاں اور اپنے لغت جگر اولاد کو فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے تھے انہوں نے جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ کرپشن کے مرتکب سیاستدانوں و افسران سے لوٹ مار کی دولت واپس لیکر قومی خزانے میں جمع کرائی جائے اور انہیں سخت سزا دی جائے تاکہ کوئی دوسرا کرپشن اور انکی سرپرستی نہ کر سکے ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں