وزیر اعلیٰ سندھ نے عظیم صوفی بزرگ سچل سرمست کے 194 ویں عرس کی سرکاری تقریبات کا افتتاح مزار پر چادر چڑھا کر کیا

سندھ میں کرپشن کیخلاف اقدامات جاری ہیں ،نوجوانوں کی امیدوں پر پورا اتریں گے،سید قائم علی شاہ

جمعرات 2 جولائی 2015 21:46

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے خیرپور پہنچ کر خیرپور کے درازہ شہر میں عظیم صوفی بزرگ اور شاعر حضرت حافظ عبدالوہاب سچل سرمست کے 194 ویں عرس کی سرکاری تقریبات کا افتتاح مزار پر چادر چڑھا کر کیا وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اوقاف ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو ، درگاہ کے سجادہ نشین خواجہ عبدالحق سوئم اور دیگر ان کے ساتھ ہمراہ تھے وزیر اعلیٰ سندھ نے سماع ہال درازہ میں سچل ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کرکے صوفی راگیوں سے سچل کا کلام سنا اور مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی خدمات پر ایوارڈ دیے وزیر اعلیٰ سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سچل سرمست بھٹائی کے بعد بڑے شاعر ہیں جس کے لیے بھٹائی سائیں نے خود کہا تھا کہ جو دیگ میں نے پکائی ہے اس کو سچل ہی اتاریں گے سچل سرمست نے حق سچ کی بات کی ہے یہی سبب ہے کہ جو 194 سال گزر جانے کے باوجود ان کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے جنہوں نے اپنے پیغام میں حق سچ ،اتحاد اور اتفاق کا پیغام دیا ہے وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ وہ پہلے بھی آمریت کے خلاف تھے اور ہمیشہ رہیں گے پی پی پی والوں نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے جدو جہد کی اور عوامی فیصلوں کی رائے کا احترام کیا پی پی پی کا یہی منشور رہا ہے انہوں نے کہا کہ ضیاء سے لے کر جو بھی آمر آیا انہوں نے پی پی پی کو توڑنے کی کوشش کی اور ملک کے پہلے منتخب وزیر اعظم نے پھانس پر چڑھنا قبول کیا اور آمروں ناامید ہوئے اور پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں مقبولیت حاصل کی وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ چور دروازے سے اقتدار میں آنے والے سن لیں اب ان کی باری نہیں آئے گی پیپلز پارٹی اور عوام چور دروازوں سے آنے والوں کو قبول نہیں کریں گے پیپلز پارٹی والوں کو درگاہوں کی دعائیں ہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قلندر شہباز کے مزار پر سونے کا دروازہ بنوایا اور موجودہ حکومت درگاہوں کی ترقی اور زائرین کی سہولیات دینے کے لیے بھرپور نمونے سے اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہا کہ درگاہوں سے ہونے والی آمدنی درگاہوں پر ہی خرچ ہونی چایئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں کرپشن کے خلاف اقدامات جاری ہیں اور یہ لعنت ختم ہونی چایئے اور سندھ اچھی طرح آباد کریں گے اور نوجوانوں کی امیدوں پر پورا اتریں گے بے روزگاری کے خاتمے کے لیے سندھ حکومت اقدامات کررہی ہے گزشتہ 20 سالوں میں اتنا روزگارنہیں دیاگیا جتنا پیپلز پارٹی کی حکومتنے دیا ہے سابق صدر آصف علی زرداری نے وفاق میں 26 ہزار افراد کو نوکریوں پر بحال کیا اور ان کو تنخواہیں دیں سندھ نے بھی 5 سے 6 ہزار افراد کو نوکریوں پر بحال کیا اور تنخواہیں دیں جن کو ارباب اور جام کیدور میں ہٹایا گیا تھا وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات آزاد اور شفاف طریقے سے کرائے جائیں گے بلدیاتی سطح پر بنیادی سہولیات دینے کے لیے عوامی نمائندوں کو ہی بجٹ ہی دیا جائے گا جب بھی مرکزی حکومت پیسوں کی بات کرتی ہے تو اس میں کٹوتی کی جاتی ہے وفاق جو زیادتی کریں لیکن سندھ کے حقوق لے کر رہیں گے وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تعلیم صحت کی ترقی ہو کیونکہ ان دونوں شعبوں پر تنقید ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ درزاہ شریف میں ضلع کونسل کی عمارت ہائی اسکول کو دینے کا اعلان کیا وہاں تعلیم شروع کی جائے جبکہ نئی عمارت بھی دی جائے گی وزیر اعلیٰ نے ادیبوں اور شاعروں کی جانب سیسچل سرمست کے عرس کی تقریبات کا بائیکاٹ کا نوٹس لیا اور سچل یادگار کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ ان کی ناراضگی کو دور کیا جائے ادیبوں کا سندھ کی ثقافت اور تہذیب میں اہم کردار ہے اس سے قبل مشیر برائے اوقاف ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کو درگاہوں سے کرپشن اور اور زائرین کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا ٹاسک ملا ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا اس موقع پر کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ اور سچل یادگار کمیٹی کے چیئرمین منور علی مٹھانی نے خطبہ استقبالیہ دیا اور درگاہ کی ترقی کے سلسلے میں بریفنگ دی درگاہ حضرت سچل سرمست کے سجادہ نشین خواجہ عبدالحق سوئم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کو اپنے والد کے الفاظ یاد ہیں اب دوبارہ ملیں گے لیکن خدا کی ہستی ہی رہے گی اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں مختلف تحقیقاتی اداروں کی مداخلت کے بارے میں وزیر اعظم سے ملاقات میں اپنے تحفظات سے آگا کیا ہے سندھ حکومت نے پورے صوبے میں امن و امان کے سلسلے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہیں کچھ علاقوں میں ڈاکوؤں کی اطلاعات ہیں ان کے خلاف پولیس اوررینجرز کاروائی کررہی ہے مجموعی طور پر رینجرز اور پولیس نے دہشت گردی، بھتہ خوری لوٹ مار اورٹارگٹ کلنگ کے خلاف کامیابیاں حاصل کی ہیں پاک آرمی نے ضرب عضب میں بامعنی کامیابی حاصل کی ہے اور آرمی سندھ حکومت کی مدد کررہی ہے این ایف سی ایوارڈ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں سید قائم علی شاہ نے کہا کہ وفاق پر سندھ حکومت کے 50 سے 60 ارب روپے واجب الادا ہیں جس کے لیے 2010 کے قانون کے مطابق عمل درآمد ہونا چایئے اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ نے سچل ایوارڈ تقسیم کیے جس میں لائیف ٹائم اچومینٹ ایوارڈ ،مشہور گائیک،حمیرا چنہ ،صوفی محمد صدیق بگٹی ،رکی بائی اور ہاسی بائی نمانو فقیر اور مرحوم گلشیر بھٹی کو دیے گئے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اورسجادہ نشین خواجہ عبدالحق سوئم نے کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ ، لعل بخش منگی اور دیگر کو خاص شیلڈز دی گئیں جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے سچل سرمست کے عرس کے موقع پر سچل یادگار کمیٹی کی جانب سے شائع کی جانے والے سرمست نمبر36 اور سچل سووینیئر ، محکمہ اطلاعات اور آرکائیوز کی جانب سے شائع کی جانے والی خاص اشاعت کی رونمائی کی جبکہ مختلف اخبارات نے بھی اشاعت خصوصی کی۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں