حضرت حافظ عبدالوہاب سچل سرمستؒ کے 194 ویں عرس کی تقریبات جاری

سچل کمپلیکس میں منعقدہ راگ رنگ کی محفل میں نامور فنکاروں نے اپنی مسحور کن آواز میں سچل کے گیت سنا کر عوام کو سرور کی منزلوں پر پہنچا دیا

جمعہ 3 جولائی 2015 21:55

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) حضرت حافظ عبدالوہاب سچل سرمست کے 194 ویں عرس کی تقریبات جاری ،سچل کمپلیکس میں منعقدہ راگ رنگ کی محفل میں رات گئے تک نامور فنکاروں نے اپنی مسحور کن آواز میں سچل کے گیت سنا کر عوام کو سرور کی منزلوں پر پہنچا دیا سچل سرمست کے 194 ویں عرس کے موقع پر درگاہ سمیت پورا درازہ شریف مخصوص سچل کے لباس اور رنگ میں رنگا ہوا تھا جبکہ رنگ برنگی برقی قمقوں نے پورے علاقے میں روشنیوں کا جال بنا ہوا تھا سچل کمپلیکس میں راگ رنگ کی تاریخی محفل رات گئے تک جاری رہی جس میں سندھ کے سریلے اور صوفی فنکاروں اور راگیوں نے سچل سرمست اور دیگر صوفی فقیروں کے کلام اور گیت سنا کر سنے والوں پر صوفی وجد طاری کردیا جبکہ سچل کے زائرین مختلف کلام اور گیتوں پر مست جھومتے رہے نامور فنکاروں اور سچل ایوارڈ حاصل کرنے والوں حمیرا چنہ، ممتاز لاشاری،صنم ماروی،استاد عبدالغفورسومرو، ذولفقار علی،مظہر حسین،ثمینہ کنول،مہتاب کنول،ایاز ملاح،سانول مارول گروپ،طفیل سنجرانی ،رحمت میرالی ، شریف عباسی، لیلاسورٹھ،شہزادو کاندھڑو، جنسار سموں،رجب سہراب جو سنگ، دیبا کنول اور دیگر صوفی فنکاروں نے سچل سرمست اور دیگر صوفیوں بزرگوں کے کلام سناکر عوام اور سنے والوں کو مست کرکے خوب داد وصول کی محفل کی کمپیرنگ کے فرائض مشہور شاعر و ادیب مختیار ملک نے انجام دیے جبکہ تقریب میں مہمان خاص وزیر اعلیٰ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری لعل بخش منگی، کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ،چیئرمین سچل یادگار کمیٹی /ڈپٹی کمشنر سکھر منور علی مٹھانی ،ڈائریکٹر جنرل ثقافت منظور احمد کناسرو، ایس ایس پی خیرپور امجد شیخ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو ریاض حسین وسان اور دیگر افسران سماجی سیاسی رہنما اور سچل یاد گار کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے جبکہ حضرت سچل سرمست کے عرس کے موقع پر حکومت سندھ کے مختلف محکموں اور مقامی سماجی تنظیموں کی جانب سے ثقافتی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھااس کے علاوہ ملاکھڑا گراؤنڈ میں ملھ کے مقابلے بھی ہوئے جس میں سندھ پنجاب کے اعلیٰ انعام یافتہ صف اول کے ملھ پہلوانوں نے اپنے فن کے جوہر دکھائے ملاکھڑا کے مہمان خصوصی چیئرمین سچل یادگار کمیٹی / ڈپٹی کمشنر خیرپورمنور علی مٹھانی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو ریاض حسین وسان ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر میر محمد کلہوڑو اور دیگر تھے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں