خیرپور، رانی پور میں کار اور ٹرالر میں تصادم ، خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق، دو زخمی

پیر 6 جولائی 2015 11:49

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء ) خیرپور کی تحصیل رانی پور میں کار اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جا ئے وقوعہ پر پہنچ گئیں ،لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے کوٹ ڈی جی ہسپتال منتقل کردیا،موقع سے ٹرالر ڈرائیور فرار ہو نے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

رانی پور لنک روڈ پر تیزرفتار ٹرالر اور کا ر میں تصادم کے باعث خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جا ئے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے کوٹ ڈی جی ہسپتال منتقل کردیا۔ جبکہ موقع سے ٹرالر ڈرائیور فرار ہو نے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ ٹرالر ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا ہے۔ کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالیکردیا ہے،جبکہ زخمیوں کوطبی امداد دی جارہی ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کا تعلق بلوچستان کے علا قے جٹ پٹ سے تھا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں